سوات:تحصیل مٹہ میں سکول ٹیچر کا نو سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ سمبٹ میں قائد اعظم پبلک سکول کے معلم جاوید اقبال نے اپنے نو سالہ طالب علم کے ساتھ بد فعلی کی، بچے اور اس کے والد کی مدعیت میں مذکورہ معلم کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ صبح سکول پہنچا تو سکول بند تھا جس کے بعد مذکورہ استاد اُسے دوسرے چھوٹے دروازے سے سکول کے اندر لے گیا اور وہاں پر اس کے ساتھ بد فعلی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ مثبت ائی ہے جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر دیا گیا ہے۔

نوٹ، شاگرد کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا معلم جاوید اقبال صوبہ پنجاب کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کا رہائشی ہے،جبکہ سکول پرنسپل کو بھی ایف ائی ار میں نامزد کردیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے