ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر مراد سعید نے دعوی کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن میں ان کی جماعت نے خیبر پختونخوا کے 37 میں سے 20 نشستوں پر کامیاب حاصل کی ہے.جبکہ دیگر میں سے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار6، مسلم لیگ ن کے5، پیپلزپارٹی کے 3، عوامی نیشنل پارٹی 2 اور جماعت اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمیت علما اسلام ف ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کنٹونمنٹ بورڈز کے 37 نشستوں پر بھی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔