سوات: بحرین کے علاقہ کیدام میں بچے کے ساتھ مبینہ جنسی تشدد پر ملزم گرفتار۔بحرین پولیس نے بارہ سالا بچے کے ساتھ مبینہ جنسی تشدد کے الزام میں نورعالم نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک نامعلوم نامزد ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رشید عمر بارہ سال سکنہ بیل کیدام نے گزشتہ روز بحرین پولیس سٹیشن آکر بیان دیا ہے کہ بیل کیدام میں فصلوں کی حفاظت کے لئے کھیتوں کی طرف جارہا تھا کہ نورعالم اور ایک دوسرا نقاب پوش شخص مجھے زدو کوب کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ میں نے چلانا شروع کردیا، اس دوران نورعالم نے پستول تان کر مجھے زبردستی اٹھایا اور ایک خالی مکان لے گئے۔وہاں پر دونوں ملزمان نے زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی اور مارا پیٹا۔ ساتھ ساتھ دھمکی بھی دی کہ راز فاش کرنے کی صورت میں آپ کی والدہ کو اٹھایا جائے گا۔بحرین پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم نورعالم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
سوات: بحرین علاقہ کیدام میں بچے کے ساتھ مبینہ جنسی تشدد پر ملزم گرفتار
