سوات:یونین کونسل رحیم آباد مینگورہ میں پی ٹی آئی سے کئی افراد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ عوام کی پے درپے مسلم لیگ ن میں شمولیت پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں پر عدم اعتما د کا اظہار ہے۔ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ رحیم آباد میں پی ٹی آئی میں شامل اہم خاندان نے محیب گل بابا،رحم گل،علی گل،ثانی گل اور محمد گل سمیت درجنوں کارکنوں نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو، پی کے پانچ کے سابق اُمیدوار ارشاد خا ن، سابق کونسلر رحیم آباد آفرین خان، مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ صوبائی سینئر نائب صدر فہد خان ایڈووکیٹ، محمدخان اور محیب گل بابا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غربت کے خاتمے کے جو دعوے کئے تھے، اصل میں وہ غربت کے خاتمے کے نہیں بلکہ غریب کے خاتمے کے دعوے تھے۔
سوات میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم خاندان سمیت درجنوں افراد مسلم لیگ ن میں شامل
