سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل چارباغ میں مجسٹرٹ کی عدالت میں زمین کی تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑا، عدالت میدان جنگ بن گیا،چاقوں کی وار سے دو افراد زخمی،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا،رپورٹ درج تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ چارباغ میں مجسٹرٹ کی عدالت میں زمین کے تنازعہ پر پیشی کیلئے آنے والے دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہواچاقوں کی وار سے دو افراد ظہور الدین ولد علی شاہ اور زین اللہ شاہ ولد صاحب شاہ ساکنان کشورہ مالم جبہ زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا،حملہ کرنے والوں میں دو پولیس اہلکار ارشاد اور صلاح الدین بھی شامل ہیں۔
سوات، چارباغ مجسٹرٹ عدالت میں زمین تنازعہ پر 2 فریقین میں جھگڑا، دو افراد زخمی
