سوات:پنجی گرام میں 27 سالہ نوجوان کو اس کے پراڈو جیپ کے اندر اتوار کو قتل کرنے والا اس کا اپنا دوست نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد محمد ایاز خان نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جدید طریقے سے تفتیش کی۔ چوبیس گھنٹے کے اندر ملزم 19 سالہ سحاب خان ساکن محلہ گل مشال مینگورہ اور سہولت کاراختر علی ساکن اوڈیگرام تک پہنچے۔ آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور قاتل قریبی دوست تھے اور اکثر اوقات ایک ساتھ ہوتے تھے۔