سوات:گذشتہ روز خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں دو روزہ سائنس،آرٹس اورکلچر نمائش کا اہتمام کیا گیا یہ نمائش دو دن تک جاری رہے گا۔پہلے روز سرکاری سکولزاور کالج اساتذہ نے مختلف سٹالز کا انسپکشن کیا۔جس کے بعد فرسٹ آنے والے طلباٗ کو انعامات دئے جائینگے پہلے روز بچّوں نے انتہائی ذوق وشوق کے ساتھ نمائش سے لطف اُٹھایا اورخوب ہلا گلا کیا،انسپکشن ٹیم جس میں اختر علی،بشیر احمد اور اختر علی شامل تھے نے بہمراہ خپل کور ماڈل سکول پرنسپل ثناالحق مختلف سٹالزکا معائنہ کیا اور بچوں کی تخلیقی کام اور فنکشنل ماڈلز کو سراہا، انہوں کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے عملی طور پر کام کرکے بچّوں میں خو د ا عتمادی کو فروغ ملتاہے جس سے طلبا میں مخفی تخلیقی صلاحیتوں کو نکہارا جاسکتا ہے،جو خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج ایک بہترین انداز میں کررہا ہے،نمائش میں مختلف سٹال لگائے گئے ہیں جن میں، میتھس، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی،اسلامیات، اردو، انگریزی، روایتی کھانے، روایتی لباس، پاکستان سٹڈیز، روایتی کھیل،تاریخی و سیاحتی مقامات اور لذیزکھانوں کا فوڈ سٹریٹ شامل ہے،نمائش میں طلباء اور مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے خصوصی دلچسپی لی اور ادارے کے اس کاوش کو سراہا۔