سوات(مارننگ پوسٹ) سپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ سوات انٹر کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغازمکانباغ بیڈمنٹن کلب میں ہوا ، : ضلع بھر سے بیڈمنٹن کے پچاس سے زائد ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر اور ویٹرن کھلاڑی بھی آمنے سامنے، ٹورنامنٹ ضلع سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، ریجنل سپورٹس آفیسر کے زیر نگرانی منعقد کروارہا ہے، ٹورنامنٹ انڈر 17 ، سینئر ، اور ویٹرن کٹیگری میں سنگل اور ڈبل مقابلے کھیلے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی سوات محمد فواد خان کے ساتھ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا ، ضلع سوات کے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی ٰ خان دولت خیل ، نعمت اللہ، اسرار خان ، اکرام خان ، ضیاء اللہ خان کے علاوہ سوات کے سینئر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کیں۔
سپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ سوات انٹر کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز
