’محسن پاکستان‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے.

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں ایٹمی سائنسدان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا تفصیلی بیان کچھ دیر بعد جاری کریں گے۔