سوات :سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.متعدد منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
5552گرام چرس، 229گرام ہیروین،48گرام آئس، 1عدد کلاشنکوف اور 103کارتوس برآمد.تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔
سٹی پولیس کا ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کرلئے، گرفتار منشیات فروشوں میں عمران ولد زیارت خان سکنہ کبل حال اوڈیگرام، احسان اللہ ولد محمد عبد اللہ سکنہ روخان پائین ضلع اپر دیر شامل ہیں، گرفتار منشیات فروش/سمگلر سے مجموعی طور پر 2454گرام چرس برآمد کر لی۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف کارروائی کرتے بدوران گشت ملزم جہان زیب ولد حبیب اللہ سکنہ برتھانہ مٹہ کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 83عدد کارتوس اور ملزم سلیم جاوید ولد مشکار سکنہ گوگدرہ کے قبضے 20عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج درجسٹرڈ کئے گئے۔
اسی طرح ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش سمیت متعدد منشیات فروش گرفتار کرلئے، گرفتار منشیات فروشوں میں ذیشان خان ولد اقبال خان سکنہ غالب کالونی کچی آباد ی پشاور، سلمان ولد رحیم داد ساکن طاہر آباد، عمر خان ولد ہمدرد خان سکنہ ہشتنگری قبضی آباد پشاور، سیما دختر اکبر خان ساکن بھٹی چوک طاہر آباد شامل ہیں۔گرفتار منشیات فروشوں /سمگلروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1428گرام چرس، 229گرام ہیروین اور 48گرام آئس برآمد کرکے تھانہ بنٹر میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔
ڈی ایس پی سرکل کبل بادشاہ حضرت کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کانجو انور خان نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات فروشوں میں ملزم عمرزادہ ولد وزیر زادہ سکنہ پڑانگ چارسدہ اور عبد الاحد ولد محمد شاہ خان سکنہ برہ بانڈئی شامل ہیں،گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1115گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج دجسٹرڈ کئے گئے۔
قائم مقام ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف پیر سید خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف داور خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عارف ولد سلطان محمد کے قبضے سے 555گرام چرس برآمد کرکے تھانہ سیدوشریف میں مقدمہ درج درجسٹرڈ کیا گیا۔
سوات : سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ و منشیات برآمد
