مینگورہ: سوات گراسی فٹبال گراونڈ میں ینگ مین آل خیبر پختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ،گزشتہ روز سوات یوتھ اکیڈمی نے المجاھد چکدرہ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2-1 سے ہرادیا،سوات یوتھ اکیڈمی کی جانب سے حنیف زیشان نے آخری ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔آج بروز پیراپنے مقررہ وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے انگار گل جبہ بمقابلہ چارباغ وائٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا