(مارننگ پوسٹ) سوات میں انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہے ، بیڈ منٹن کے سنگل اور ڈبل فائنل میچ میں خپل کور ماڈل سکول گرلز ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چارباغ کے ٹیم کو شکست دے کر فائینل جیت لیا۔
مقابلے سنگل اور ڈبل پلئیرز کے درمیان ہوئے۔ سنگل اور ڈبل دونوں مقابلوں میں خپل کور ماڈل سکول نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میچ جیت لیا۔سنگل مقابلے میں ملائکہ اورڈبل مقابلے میں میلاد اور ملائکہ نے چارباغ کی ٹیم کو شکست دیکرجیت کا ٹائٹل اپنے اور ادارے کے نام کیا یہ دلچسپ مقابلےسوات بیڈ مینٹن ہال مکانباغ میں کھیلے گئے۔
انٹر سکولز سپورٹس مقابلے، خپل کور نے بیڈ منٹن فائنل جیت لیا
