سوات(مارننگ پوسٹ) ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز نے کہاہے کہ پولیس آفیسرز غیر جانبداررہ کر کیسوں کی تفتیش کریں ،ہمارا کام مظلوموں کی دادرسی کرنا،انہیں انصاف کی فراہمی اور ظالموں ومجرموں کو کیفر کردارتک پہنچانا ہے ،آر پی اور اورڈی پی اونے ہدایت دی ہے کہ تفتیش کے دوران بے گناہ لوگوں کی گرفتاری اورانہیں تکلیف دینے سے مکمل گریز کیا جائے جبکہ اصل ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کا ر لائیں، ہر کیس کی تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی لاپراہی سے کام نہ لیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس اسٹیشن مینگورہ میں انوسٹی گیشن آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسرزمان خان نے بھی خطاب کیا،ایس پی ملک اعجاز نے مزید کہاکہ تفتیشی افسران تفتیش میں غیرجانبداررہ کرمیرٹ کا پورا پورا خیال رکھیں جبکہ دوران تفتیش لوگوں کے ساتھ رویہ بہتر اورلہجہ نرم رکھیں کیونکہ ہمارا کام مظلوم کی دادرسی اوراصل ملزموں کو بے نقاب کرنا ہے ،اس ضمن میں آفیسر ز کے ساتھ ہم ہرممکن تعاؤن کریں گے ،کوشش کریں کہ دوران تفتیش کسی بھی بے گناہ کو تکلیف نہ پہنچے جبکہ ایف آئی آر میں بھی بے گناہوں کو چارج کرنے سے اجتناب کیاجائے،انصاف کی راہ میں کسی قسم کی رکاؤٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ تفتیش کے دوران کسی بھی سیاسی یادیگر قسم کے دباؤ میں ہر گز نہیں آئیں بلکہ غیر جابنداراور اپنے ضمیر کے مطابق تفتیش کریں تاکہ کسی بے گناہ کو تکلیف نہ پہنچے اور اصل ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگوں اور آفیسرز کو خوش کرنے کی بجائے ضمیر اورقانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہئے اورہمار ااصل مقصد بھی یہی ہے کہ غیر جابنداررہ کر اورخلوص نیت کے ساتھ فرائض منصبی اداکریں تاکہ عوام کو جرائم سے پاک معاشرہ فراہم کیاجاسکے،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ انہیں پولیس سے متعلق جو بھی شکایت ہووہ براہ راست آکر ہمیں آگاہ کریں انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی بھرپوراندازمیں دادرسی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ جو بھی آفیسر ٹھیک کام کرے گا ان کی حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز نے بہتر کاکردگی دکھانے والے آفیسر زکو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
پولیس آفیسرزتفتیش کے دوران بے گناہ لوگوں کی گرفتاری اورانہیں تکلیف دینے سے مکمل گریز کریں۔ملک اعجاز
