نواں کلے ابوہاعلاقہ تھانہ غالیگے میں پولیس کی کاوشوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی.ڈی ایس پی بریکوٹ ساجد ممتاز خان اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان اور ڈی آرسی غالیگے کے ممبران امیر زیب خان،فضل جبار خان و دیگرنے دوفریقین کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر جاری رنجش کو دوستی میں بدل دیافریقین آپس میں بغل گیر۔

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کوعلاقہ نواں کلے ابوہا میں دوفریقین کے مابین جائیداد کی تنازعہ پر رنجش کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس حوالے سے دیہہ نواں کلے ابوہا میں جرگہ منعقد ہوا، اس موقع پر فریق اول روزی خان اور فریق دوئم نیاز خان کے مابین جاری نجش کوختم کرتے ہوئے دوستی میں بدل دیاگیا۔ فریقین نے جرگہ مشران کے فیصلے کو خندا پیشانی سے قبول کیا اور شیروشکر ہوگئے۔
اہل علاقہ نے مقامی پولیس کا دشمنیوں کے خاتمے کے لئے جاری مہم کو سراہااورپولیس کیاس اقدام پرڈی پی او سوات زاہد نواز خان مروت کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ بھی موجود تھے۔