سوات(مارننگ پوسٹ) جہانزیب کالج گرلز ہاسٹل کی بجلی پچھلی تین دنوں سے خراب واپڈا والے کالج انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال رہی ہے، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیدوشریف کی گرلز ہاسٹل جس میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات رہائش پذیر ہے کی بجلی پچھلی تین دنوں سے خراب ہے۔ کالج میں طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پڑھائی کے ساتھ ساتھ رمضان میں سحری اور افطاری میں بھی مشکلات ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ پانی کی قلت بھی پیدا ہوچکی ہے۔ شکایت کے باجود بجلی کی بحالی درست نہیں کی جارہی ہے واپڈسپر ڈنٹ کے مطابق ہاسٹلز کو الگ ٹرانسفارمرلگاہواہے جوکہ کالج کا ذائی ٹرانسفارمرہے اس کی مرمت یا تبدیلی کی ذمہ داری کالج انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے جبکہ کالج کے پرنسپل وہاب خان سے اس سلسلے میں بار بار رابطہ کیاگیا مگر ان کا نمبر بند آرہاتھا اور آفس سے معلوم ہوا کہ موصوف کسی کام پر گیاہواہے۔