سوات: کمراٹ میں دوست کے ساتھ گیس لیک ایج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی انجینئر فضل حق (گولڈ مڈلسٹ) کو آبائی قبرستان دنگرام سوات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ وہ اپنے دوست انجینئر سعد طیب ساکن صوابی کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے کمراٹ دیر گئے تھے، جہاں رات کو کمرے میں گیس لیک ایج کے باعث دونوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔