(پشاور) سٹامپ پیپر کے ذریعے جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی، قومی خزانہ کو سالانہ اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے سٹامپ پیپر پر جائیداد کی خریداری 25نومبر کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب سٹامپ پیپر کے ذریعے خریداری کو جلد منسوخ کر دیا جائے گا،صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹامپ پیپرز پر خریدی گئی قیمتی جائیدادوں کے سٹامپ پیپرز منسوخ کئے جائیں گے۔ ​ذرائع کے مطابق بیع نامہ کو سات روزمیں سب رجسٹرار آفس میں درج کرانا ضروری ہوگا،25نومبر کے بعد ان سٹامپ پیپرز یا بیع نامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی