سوات:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں درختوں کی کھٹائی بدستور جاری،گزشتہ روزفتح پورعلاقہ میاندم میں فلائنگ کوچ سے غیر قانونی سلیپرز برآمد کر لئے گئے،پولیس نے میاندم میں فلائنگ کوچ نان کسٹم پیڈ Ai-2576کے سیٹیوں کے نیچے چھپائے گئے 3عدد سلیپرز برآمد کرلی، فلائینگ کوچ ڈرائیور حضرت اللہ ولد محمد گلاب سکنہ میاندم گرفتار ،ملزم مزید قانونی تفتیش کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا۔اسی طرح مدین میں بھی پولیس نے محمد اسحاق ولد نظام الدین سکنہ بحرین کے گاڑی موٹر کار فیلڈر سے 04عدد غیر قانونی سلیپرز برآمد کرلی، ملزم مزید کارروائی کے لئے محکمہ فارسٹ کے حوالے کیا گیا۔