سوات(مارننگ پوسٹ) کوکارئی کے علاقے میں جوان سال لڑکے نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خود کوگولی مارکر خودکشی کرلی لاش کھیتوں سے برامد، پولیس کے مطابق منزرے بابا لوئے بنڑکے مقام سے جواں سال لڑکے کی لاش برامد ہوئی بعد میں غلام محمد سکنہ سعیداباد لوئے کے نام سے شناخت ہوئی رشتہ داروں کے مطابق پچھلے را ت کو گھر سے ناراض ہوکر پستول لے کر گھر سے نکلاتھا رات تک واپس نہیں آیا آج ان کی لاش کھیتوں سے برامد ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوکارئی علاقہ منزرے بابا میں جوان سال لڑکے نے خودکشی کرلی، لاش کھیتوں سے برامد
