(پشاور)خیبر پختونخوا میں خسرہ اینڈ روبیلا سے بچائو کے لئے خصوصی ٹیکہ مہم مکمل ہوگئی ہے۔15نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 15.6ملین یعنی1کروڑ56لاکھ بچوں کو مذکورہ مہلک بیماریوں سے بچائو کیلئے ٹیکے لگا دئیے گئے ہیں تاہم صوبے کے سات اضلاع میں مقررہ اہداف کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرنے کی شکایات ہیں ان ضلعوں میں پہلا نمبر پشاور کا ہے ضلع پشاور میں اس مہم کے دوران 63 فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اس طرح خیبر میں 95 فیصد،صوابی میں 96 فیصد، کولائی پالس میں 96 فیصد ،چترال اپر،چترال لوئر اورکوہستان اپر میں 99 فیصد اہداف حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ مہم میں9ماہ سے15سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر تھا جس میں زیادہ تر بچوں کو ویکسی نیٹ کردیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں خسرہ ، روبیلا خصوصی ٹیکہ مہم مکمل،1کروڑ56لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن
