سوات:مینگورہ کے علاقہ رحمان آباد میں صبح سبزی منڈی مزدوری کے لئے جانے والے شخص کو موٹر کار سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول عبدالخالق کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی منگنی ملزم حبیب گل ولد گل رحمان سے زبانی ہوئی تھی اور اس نے پھر شادی کی جس کے بعد میں نے بھی مقتول عبدالخالق سے کورٹ میں شادی کی۔اتوار کی صبح جب وہ کام کے لئے جارہا تھا، تو موٹر کار میں تین بھائیوں محمد رحمان، صالح رحمان، گل رحمان او ر اس کے بیٹے حبیب گل نے اس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
مینگورہ: موٹر کار سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
