پشاور کے مختلف پولیس تھانوںمیں تعینات 4سب انسپکٹرز کے خلاف کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان کا تبادلہ بطور سزا پشاور سے دوسرے شہروں کو کر دیاگیا ۔ سنٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر ایس ایچ او چمکنی محمد عمر آفریدی کو ڈی آئی خان، ایس ایچ او پشتہ خرہ عبداللہ جلال کو ڈی آئی خان، ایس ایچ او حیات آبادسب انسپکٹر احمد گل کو ضلع کوہستان اور ایس ایچ او سربند عبدالقیوم کو ضلع کوہستان تبدیل کردیا گیا ہے جاری اعلامیہ میں ریجنل پولیس آفیسر ز ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پولیس افسران کو کسی بھی ذمہ دار آسامی پر تعینات نہ کیا جائے خواہ وہ آپریشن میں ہوں یا شعبہ تفتیش میں ہوں اور ان احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔