چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کی سربراہی میں ضلعی جائزہ اجلاس کا انعقاد.صوبے بھر میں ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جائے۔
کورونا وباء کے اثرات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنرز عوام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔تمام ضلعی انتظامیہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کریں۔ہر ماہ چار کھلی کچہریاں منعقد ہوگی جس میں دو کھلی کچہریوں میں ڈپٹی کمشنرز خود شرکت کریں۔
کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صوبے بھر کے پٹرول پمپس، پارکس اور بس اڈوں میں واش رومز کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔میونسپل سروسز میں بہتری لانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز،ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس سیز، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور غیرقانونی سپیڈ بریکرز اور غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف ایکشن لیں۔تمام ڈپٹی کمشنرز صوبے میں جاری ترقیاتی سکیمز وقت پر مکمل کرنے اور کنسٹرکشن میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا معائنہ کریں۔
انٹی کرپشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر غیرقانونی کان کنی ،کرشنگ پلانٹس اور جنگلات کا غیرقانونی کٹاو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔