سوات:فوڈاتھارٹی سوات کا خفیہ اطلاع موصول ہونے پر چھاپہ بیکری اشیاءمیں گندے انڈوں کے استعمال کا نیٹ ورک بے نقاب جگہ سیل۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے زیر نگرانی فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تحصیل بابوزئی کے علاقہ قمبر میں قائم ایک بیکری یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں خوراکی اشیاء میں گندے انڈوں کا استعمال ہورہا تھا جبکہ صفائی کا بھی انتہائی نقص صوررتحال پایا گیا۔ جسکی بنیاد پر بیکری یونٹ کو سیل کیا گیا اور گندے انڈے سرکاری تحویل میں لئے گئے۔ مالک کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیا۔
ڈپٹی ڈایرکٹر اسد قاسم کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ٹیمز ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف سوات کے تمام تحصیلوں میں مکمل فعال ہیں عوام کے صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں ہوگی۔ علاوہ ازیں عوام سے بھی اپیل کی گئ کہ اس طرح کے عناصر کے سرکوبی کیلیے فوری طور پر ضلعی آفس کے ہیلپ لائین 0946721071 پر رابطہ کریں۔