سوات(مارننگ پوسٹ) بریکوٹ کے علاقہ ناٹ میرہ میں سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق دو بچے زخمی، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ کے علاقے ناٹ میرہ میں گرلز پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے گیارہ سالہ سدرہ جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوئے جن میں شبیر احمد بعمر گیار ہ سال سمیرہ بعمردس سال زخمی ہوئے جن کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، مقامی لوگوں کے مطابق سکول کی دیوار پہلے سے خستہ حال تھا جس پر لوگوں نے باربار انتظامیہ کو مطلع کیاتھا مگرا س پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔