سوات(مارننگ پوسٹ)سوات ٹریفک پولیس اور عام فورس نے عیدلفطر پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دوا ں رکھا اس سلسلے میں ڈی پی او سوات اور انچارج نے خصوصی ہدائت دے رکھی تھی،ضلع سوات کے عوامی،کاروباری اور سیاحتی حلقوں نے عیدلفطرکے دوران سوات پولیس خصوصا ٹریفک اہلکاروں کے طرف سے ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدائت اور کڑی نگرانی کے باعث ضلع بھر میں ٹریفک کا نظام مثالی رہا،خصوصا سیاحتی مقامات پر اہلکاروں کی بہترین حکمت عملی کی باعث ٹریفک رواں دواں رہی،بعض مقامات پر ڈرئیورز کی غلطی کے باعث مشکلات کا سامنا رہا،البتہ ٹریفک اہلکاروں اور دیگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کے روانی برقرار رکھی،جبکہ تمام تھانوں کے انچارج عید مبارک کے موقع پر اہم مقامات کی نگرانی کرتے رہے بعض مقامات پرسیاح موٹر سائکل سواروں کے ساتھ ٹریفک اہلکاروں کا رویہ نا مناسب تھا،سیاح کا موٹر سائکل پر آنا مجبوری تھی،کیونکہ ان کے پاس بڑی گاڑیاں نہیں ہوتی ،جس کی سزا ان کو دی گئی،البتہ مجموعی طور پر ٹریفک اہلکاروں،عام پولیس اور پولیس کے اعلی حکام نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو کنٹرول کیا
سوات میں ٹریفک نظام بہترین حکمت عملی کے باعث مثالی قرار
