(مارننگ پوسٹ)سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن میں امن وآمان کی صورتحال تسلی بخش ہے ،ملاکنڈپولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ،مٹبت صحافت کا ہمیشہ حامی رہا ہوں ،یہاں بھی صحافیوں کو لیکر چلوں گا ،منشیات فروشی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ،ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج ذیشان اصغر تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج ذیشان اصغر نے کہا ہے کہ سوا ت سمیت ملاکنڈڈیوثرن کے تمام اضلاع میں امن وآمان کی صورتحال بخش ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے کارکن صحافیوں جن میں سوا ت الیکٹر انک میڈیا اینڈ پرنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمان ،سینئر صحافیوں غفو رخان عادل ،فیاض ظفر ،جنرل سیکرٹری شہزاد نوید ،ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران ،نیازاحمد خان ،سیدشہاب الدین ،سلیم اطہر ،شیرین ذادہ ،شفیع اللہ ،فنانس سیکرٹری محمد خالق او ر کیمرہ مین مشرق نیوز لونگین خان سے اپنے آفس میں دوران ملاقات کیا اُنہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکند ڈیوثرن کے پولیس اہلکاروں نے امن وآمان کے بحالی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہے اور اب بھی ملاکنڈڈیوثرن کی پولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے اُنہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کے آنکھ ہیں اور کارکن صحافی معاشرے کے وہ پہلو او ر مسائل اُجاگر کرتے ہیں جو پولیس کی آنکھ سے اوجھل ہوتے ہیں صحافیوں کے نشاندہی پر پولیس کاروائی کرتی ہے اُنہوں نے کہا کہ صحافیوں او ر پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میں ہمیشہ مثبت صحافت کاحامی رہا ہوں اور یہاں بھی میری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کوساتھ لیکر چلوں ۔