سوات(مارننگ پوسٹ) پٹواریوں کی ہٹ دھرمی اور ہڑتال۔ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودتحصیل کبل کے عوام شدید مشکلات سے دوچار۔فرد ات ،انتقالات اور فردات کی عدم فراہمی سنگین مسئلہ بن گیا۔لوگ دفتر کے چکرکاٹنے پر مجبور۔ارباب اختیار خاموش۔نوٹس لیکر پٹواریوں کی ہڑتال ختم کرائیں۔ صوبہ بھر کی طرح تحصیل کبل کے پٹواریوں کی ہڑتال ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال جاری، دفتر بند،لوگ شدید مشکلات سے دوچار۔لوگ آئے روز پٹوار خانہ کا طواف کرکے مایوس ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔عوام شدید مشکلات سے دوچار ۔انتقالات اور فردات کی عدم فراہمی سنگین مسئلہ بن گیا۔جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوچکاہے۔لہٰذا حکومت سمیت ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر پٹواریوں کے جائز مطالبات پورے کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
پٹواریوں کی ہٹ دھرمی اور ہڑتال سےتحصیل کبل کے عوام شدید مشکلات سے دوچار
