سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حاجی خادم شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کراچی لاہور سیالکوٹ ودیگر علاقوں کو جانے والے کوچز کے سینکڑوں کے تعداد میں ڈرائیورز منشی منیجر اور کنڈیکٹرزبھی شدید متاثر ہوئے لاک ڈاؤن میں توسیع کے وجہ سے ان کے مشکلات میں اضافہ ہوا حکومت ان کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور یوسی ملوک آباد کے سابق ضلعی کونسلرحاجی خادم شاہ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا حاجی خادم شاہ نے کہا کہ سپر سوات کوچز شاہ اینڈ کمپنی اور دیگر کوچز کو لاک ڈاؤن میں ان کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت دے کر دے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں پھنسے کوچز کو اپنے مقامات تک روانہ کرنے کی اجازت دیں تاکہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنا روزگار کرسکے اور اس مقدس ماہ میں ان کو خصوصی طور پر اجازت دے کر ان کے حالات پر رحم کریں تاکہ وہ بھی اس حالات میں اپنے بچوں کو روزی کماسکے