محکمہ موسمیات نے اتوار سے سوات کے میدانی علاقوں بارش جب کہ بالائی علاقوں پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کو ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث اتوار کو سوات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مالم جبہ،مدین،کالام میں اچھی برفباری کی پیش گوئی ہے۔