سوات:ملکہ برطانیہ کے ڈپٹی لیفٹیننٹ(برمھنگم) ناصر اعوان نے صوبے کے سب سے بڑے یتیم بچوں اور بچیوں کے ادارے ’’خپل کور فاؤنڈیشن ‘‘کا ایک روزہ دورہ کیا۔مہمانی خصوصی نےخپل کور ویلج میں یتیم بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویرکھنچوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ خپل کور فاونڈیشن میں یتیم بچوں کو دی جانے والی توجہ لائق تحسین ہے۔میٹینگ رووم میں ادارے کے ڈائریکٹر محمدعلی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں ادارے کے آئندہ پروجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا۔ مہمانی خصوصی نے ادارے کے کام کو سراہا اور ادارے کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں مہمانی گرامی کو خپل کور انتظامیہ کے طرف سے یادگاری سونئیربھئ پیش کیا گیا۔
سوات:ملکہ برطانیہ کے ڈپٹی لیفٹیننٹ ناصر اعوان کا خپل کور فاؤنڈیشن کا ایک روزہ دورہ
