سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے سبزی منڈی کو باہر اوڈیگرام منتقلی پر آڑھتیوں میں شدید اختلافات برقرار ہیں۔ انتظامیہ کے احکامات کے باوجود بھی شیر عالم گروپ اوڈیگرام منتقلی سے انکاری ہے اورچند افراد کو اکھٹا کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ہم اوڈیگرام منتقل نہیں ہوں گے، ہمیں تختہ بند میں اجازت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تختہ بند میں منڈی کے قیام تک موجودہ سبزی منڈی مینگورہ کو بحال کیا جائے۔ دوسری جانب تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے واضح کیا ہے کہ اوڈیگرام کی سبزی منڈی میں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔مینگورہ سبزی منڈی کو سیل کردیاگیا ہے اور غیر قانونی طریقے سے منڈی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
مینگورہ شہر سے سبزی منڈی منتقلی,آڑھتیوں میں شدید اختلافات برقرار
