سوات (مارننگ پوسٹ)سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا، سوات پریس کلب کے نومتنخب کابینہ نے سینئر صحافی حاجی حضرت بلال ماماجی سے حلف لے لیا، اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین سعید الرحمن نے جنرل کونسل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب تمام صحافیوں کا گھر ہے، پریس کلب میں تمام معزز ممبران کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، پریس کلب کے تمام ممبران کو درپیش مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے تمام کابینہ مشترکہ طور پر فیصلے کریں گے، ان کا مقصد پریس کلب کے صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دلانا ہے جو کہ مشترکہ طور پر انکا حل نکالیں گے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریس کلب سے باہر تمام اہل صحافیوں کو ممبر شپ پریس کلب آئین کے مطابق دیئے جائیں گے، انہوں نے پریس کلب کے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پر اور ان کے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
