مینگورہ شہر میں نوجوان کی لاش سڑک کنارے سے برآمد، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ڈی ایس پی سٹی کے مطابق بائیس سالہ نوجوان گل محمد ولد زیورخان سکنہ رحیم آباد کی لاش گذشتہ رات ملابا با روڈ سے ملی جس کے ہاتھ میں پستول بھی تھا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ والدین کے مطابق متوفی دوستوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔