سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں  مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی سب سے پسندیدہ قرار دیدیا ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو زبردست قرار دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مراد سعید کی بہترین کارکردگی پر انہیں انعام کے طور پر وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔