پشاور۔۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی کےانکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 58 اراکین نے کوئی ٹیکس نہیں دیا۔
ایف بی آر کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے 145 اراکین میں سے 58 نے کوئی ٹیکس نہیں دیا جبکہ بہت سے اراکین نے 5 پزار روپے سے بھی کم ٹیکس ادا کیا
اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 59 اراکین نے ہزاروں روپے میں ٹیکس دیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کےروی کمار، وقار احمد خان، ثمر بلور اور عبدالسلام نے سب سے کم ٹيکس ديا۔
روی کمار نے1ہزار روپے،وقار احمد 2ہزار روپے،ثمربلور2926 روپے، عبدالسلام نے3338روپےٹیکس دیا۔
اس کےعلاوہ رکن اسمبلی امجد آفریدی سب سے مالدار رکن ہیں اور انھوں نے1کروڑ21 لاکھ14ہزار روپے ٹیکس کی ادائیگی کی ہے۔
وزیراعلی محمود خان کا ٹیکس حجم 66 ہزار 142 روپے اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے63 ہزار371روپے جمع کرائے۔