پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی تفصیلی ملاقات
انجینئر امیر مقام نے لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافے اور پارٹی کو بہترین انداز میں چلانے پر انجینئر امیر مقام اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو شاباش دی
شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے لئے بہترین حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی