سوات:(مارننگ پوسٹ)ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے جانب سے پانی کی غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا مہم جاری ہے، اس مہم کے لئے ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں جومینگورہ شہر میں مختلف مقامات پر غیر قانونی کنکشن کاٹ رہے ہیں ۔ مہم میں گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف یونین کونسلوں میں سے اسی(80)کے قریب کنکشنز کاٹ دیئے گئے ہیں ، اس مہم کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سی ای او شیدا محمد نے میڈیا کو بتایا کی اس مہم کا مقصدعوام کو صاف پانی کی فراہمی اورغیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کرناہے ۔ سی ای او شیدا محمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خلاف اس مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے عملے کے ساتھ تعاون کریں ۔ اگر کسی نے غیر قانونی کنکشن لیا ہو تو اس کو رجسٹرڈ کروانے کے لئے محمکے سے رابطہ کریں ۔ غیر قانونی کنکشن کے خلاف شکایات کے لئے 1334 پر کال کریں ۔
محکمہ واسا سوات کے جانب سے پانی کی غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا مہم جاری
