سوات(مارننگ پوسٹ)سیاح کالام کے پہاڑوں میں راستہ بھول کر گُم ہو گئے،مردان سے آئے ہوئے تین سیاح گھومنے کے لیے کالام سیر کے لئے آئے تھے جو کہ گھومتے گھومتے پہاڑوں میں راستہ بھول کر کھو گئے، سیاحوں نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو مدد کے لیے اطلاع دی، کالام میں ریسکیو 1122 سوات کے حالیہ سیاحوں کے لئے بنائے گئے سٹیشن میں موجود خصوصی ٹیم فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئی۔ سیاحوں کا لوکیشن معلوم ہونے کے بعد4 گھنٹے پیدل دشوار راستے پر چڑھ کر سیاحوں کو کالام کے علاقے بویوں کے پہاڑوں میں ڈھونڈ لیا گیا۔سیاحوں میں ایک کی حالت غیر ہوئی تھی جس کو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیدی جس کے بعد سیاح خیر عافیت سے ہے
سوات ،سیاحتی علاقہ کالام کے پہاڑوں میں 3 سیاح گُم ہو گئے
