سوات (مارننگ پوسٹ)ینگ انجینئرز پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کی حق خوب نعرہ بازی، مظاہرین جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، بعد ازیں پریس کانفرنس بھی کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ انجینئر ز پاکستان کے مرکزی رہنما انجینئر عارف روان، انجینئر عادل، انجینئر وقاص خان، انجینئر ابرار خان اور دیگر نے کہا کہ ایچ ای سی کا بی ٹیک اور انجینئرنگ ڈگری کی ایکویلنس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ اور سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، ایچ ای سی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے لاکھوں انجینئرز کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ایچ ای سی کا اعلامیہ واپس کیا جائے، انجینئر نگ اور ٹیکنالوجی دو الگ سٹریم ہیں لہٰذا ان کا الگ الگ کیڈر ہے، انجینئرز کی پوسٹوں پر ٹیکنالوجسٹس کی تعیناتی یا پروموشن سراسر زیادتی ہے،انہوں نے کہا کہ CIDB کا قیام پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ختم کرنے کے مترادف ہے اور انجینئرز کے حقوق پر ڈاکہ ہے جو کسی بھی صورت منظور نہیں، CIDB کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے بجائے پلیننگ کمیشن کے نیچے لانا PEC کے قانونی اختیارات اور مالی وسائل پر قبضہ ہے، اسلئے یہ فیصلہ انجینئرز کو نامنظور ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل دہائیوں سے انجینئرز کے ساتھ سروس سٹرکچر کا وعدہ کرتی آ رہی ہے لیکن آج تک کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی،ینگ انجینئرز اپنے لئے سروس سٹرکچر کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں دلچسپی سے کام لیا جائے اور انجینئر ز کے حقوق کی حق تلفی نہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئر نگ کونسل کی گورننگ باڈی میں ینگ انجینئرز کی نمائندگی انکا بنیادی حق ہے، ینگ انجینئرز بشمول خواتین کو تمام صوبوں سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی میں نمائندگی دی جائے، موجودہ چیئرمین اور گورننگ باڈی الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل ہزاروں بیروزگار انجینئرز کیلئے کوئی خاطر خواہ پلاننگ کرے/ پلاننگ کمیشن سے ہنگامی بنیادوں پہ بل پیش کروائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کئے گئے تو ہم پاکستان کے سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
ینگ انجینئرز پاکستان کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
