اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی یوم مزدور، 3، 4، 5 مئی عید الفطر، 10، 11، 12 جولائی عید الاضحی7، 8 اگست عاشورہ محرم، 14 اگست یوم آزادی، 9 اکتوبر عید میلاد النبیؐ، 25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔دریں اثنا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے