سوات:وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کل جمعرات کو سوات کا یک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ سوات یونیورسٹی چارباغ میں یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن میں شرکت کریں گے۔ سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کے مطابق یونیورسٹی میں کانوکیشن کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔