جندول ( نیوز ) جندول کے پہاڑ ی علاقہ مسکینی درہ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا ،22سالہ فاطمہ کے چہرے پر بال آنے کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا جس پر ڈاکٹروں نے گزشتہ روز تیمرگرہ کے نجی ہسپتال اظہر میڈیکل سنٹر میں کامیاب آپریشن کیا، 22سالہ فاطمہ سے عبدالرحمن بننے پر والدین خوشی سے نڈھا ل ہیں،سرجیکل سپشلسٹ ڈاکٹر عبدا لرحمن کیمطابق جب مذکورہ لڑکی کو ان کے پاس لایا گیا تووہ مردوں سے مشابہت رکھتی تھی اسلئے آپریشن تجویز کیا ، ان کاکہنا تھا کہ دیہاتی علاقوں میں شعور اگاہی نہ ہونے کیوجہ سے پیدائش کیوقت والدین لڑکے کو لڑکی ڈکلیئر کر تے ہیں جس کے بالغ ہونے کے بعد اس میں مردوں کے اثار نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں ،22سالہ عبدا لرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکا بننے پر بہت خوش ہے ،اب نئے دوست تلاش کرونگا کیونکہ 20سے زائد سہلیاں اب نہیں رہیں انہوں نے کہا کرکٹ پسند ہے جس پر توجہ دونگا،نویں تک تعلیم حاصل کی ہے ۔
22سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا
