نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات کی روشنی میں سوات ضلع بھر میں خصوصی کو روناویکسینیشن کا عمل زور و شور سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنرجنیدخان کی ہدایت پر انتظامی افسران کی نگرانی میں سوات بھر میں مراکز صحت ، تعلیمی اداروں،گھروں اور دیگر جگہوں پر طلباء اور دیگر افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ انتظامی افسران نے سوات کے مختلف تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کا دورہ کرتے ہوئے سکول انتظامیہ و سٹاف سے ملاقات کرکے ان کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دی اور ویکسینیشن مہم کی نگرانی کی۔جبکہ ہیلتھ ورکز بھی گھروں میں جاکر خواتین کو کورونا ویکسینیشن کروارہی ہیں۔
سوات ضلع بھر میں خصوصی کو روناویکسینیشن کا عمل زور و شور سے جاری
