سوات: امریکہ میں مقیم ڈاکٹر احمد حلال کا خپل کور ویلج شیراڑئی کا دورہ،یتیم بچوں اور بچیوں سے گھل مل گئے۔سوات سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم ڈاکٹراحمد حلال نے خپل کور فاونڈیشن کے زیر سایہ بننے والے خپل کور ویلج شیراڑئی کا دورہ کیا۔اس موقع پرصدر خپل کور فاونڈیشن رفیع المک بھی موجود تھے مہمانی خصوصی کوخپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی کیطرف سے خپل کور ویلج بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ادارہ کے آئیندہ پراجیکٹس کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔مہمانی خصوصی نے اپنے سپانسر بچوں سے ملاقات بھی کی اس موقع پر انہوں نے خپل کورویلیج میں یتیم بچوں کے لئے جدید سہولیات فراہم کرنے پر خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹرحاجی محمد علی کے خدمات کوبہت سراہا۔آخر میں مہمانی خصوصی کو صدرخپل کورفاونڈیشن رفیع الملک کے طرف سے سونئیر پیش کیا گیا۔