سوات (مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور کا اچانک دورہ کیا۔ اسپتال میں قائم کرونا وائرس کے حوالے سے قائم آئی سولیشن وارڈز کامعائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سوات نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ گردوں کے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل جانے۔ پہلی بار فلم لیس ایکسرے اور فلم لیس سی ٹی سکین متعارف کرانے پر اسپتال انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر سوات نے نوازشریف کڈنی اسپتال میں فلم لیس ایکسرے متعارف کرانے پر ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی کی کاؤشوں کو سراہا۔