(مارننگ پوسٹ)سوات کے نام ایک اور اعزاز، خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے ہونہارطالب علم شہاب الدین نے پورے پاکستان کے سطح پر بوائے سکاوٹس سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے بیسٹ اف دی بیسٹ ایوارڈ جیت کر ضلع سوات سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا کا نام روشن کردیا۔بیسٹ اف دی بیسٹ ایوارڈ مقابلہ پورے ملک کہ ہر صوبہ سے صدارتی گولڈ میڈل جتنے والے سکاوٹس کہ درمیان کرایا جاتا ہے جس میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے سکاوٹ کو ملکی سطح پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے ہر سال یہ مقابلہ اسلام آباد نشنل سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقد کرایا جاتا ہے جو تین دن تک جاری رہتا ہے۔
اس سے پہلے شہاب الدین نے ڈسٹرکٹ سطح پر سکاوٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور صوبائی مقابلے کے لئے نامزد ہوا جہاں تین دن منعقد ہونے والے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے شہاب الدین نے صدارتی گولڈ میڈل اپنے اور خپل کور کے نام کرلیا جو صدر پاکستان خود اپنے ہاتھوں سے دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ خپل کور ماڈل سکول کے طالب علم شہاب الدین نے28 سال بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ملکی سطح پر بیسٹ اف دی بیسٹ ایوارڈ جیتا ہے۔جو ضلع سوات سمیت پورے صوبہ خیبر پختون خواہ کے لئے بہت بڑا اعزا زہے۔
طالب علم شہاب الدین نے سوات سمیت پورے خیبر پختونخوا کا نام روشن کردیا
