سوات تعلیمی بورڈ کے نتائج میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے مینگورہ سے سیدوشریف تک ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کو سازش کے تحت کم نمبر دئے گئے ہیں اور سفارش والے طلبہ اور سکولوں کو زیادہ نمبر دئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ پر سوات بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عمر حسین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے سو فیصد شفاف طریقے سے امتحان کے تمام عمل کو پورا کیا ہے۔ جو اساتذہ پرچے مارک کرتے ہیں، ان کو کوڈڈ پرچے دئے جاتے ہیں،جن پر امیدوار کا نام، رول نمبر وغیرہ کچھ نہیں ہوتا۔ جن طلبہ کو شک ہے، وہ ری چیکنگ کے ذریعے اپنے پرچے دوبارہ چیک کرسکتے ہیں۔