سوات :تحصیل کبل چیئرمین شپ کے آزاد امیدوار قاری اورنگزیب جے یو آئی کے امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کبل اشفاق خان ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار، اشفاق خان کے لے اپنے علاقے میں گھر گھر مہم چلانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس سے جے یو آئی کے ضلع سوات کے امیر قاری فتحت اللہ، جے یو آئی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین شپ اشفاق خان اورقاری اورنگزیب نے خطاب کیا، اس موقع پر قاری اورنگزیب نے نے کہا کہ میں اپنے علاقے کے عمائدین کے اسرار پر تحصیل کبل کی چیئرمین شپ کے لے الیکشن لر رہاتھا لیکن عمائدین اور ورکرز کی مشاورت سے جے یو آئی کا جرگہ قبول کیا اور اپنے کاغذات نامزدگی تحصیل کبل کے چیئرمین شپ کے امیدوار اشفاق خان کے حق میں واپس لے لئے، اس موقع پر قاری فتحت اللہ، امیدوار اشفاق خان اور جے یو آئی تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ نے قاری اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے اگر جے یوآئی کے حق میں فیصلہ دیا تو ہم کسی صورت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، علاقے میں سٹریٹ لائٹ، نکاسی آب،بے ہنگم ٹریفک اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لئے تیارکردہ پلان پر عمل درآمد شروع کریں گے، اس موقع پر قاری اورنگزیب خان نے کہا کہ بہت جلد شمولیتی جلسہ کا انعقاد کرونگا جس میں جماعت اسلامی سے جے یو آئی میں سینکروں ساتھیوں سمیت شمولیت اعلان کروں گا۔