سوات(مارننگ پوسٹ )سائیکاٹری سپیشلسٹ ڈاکٹر اشفاق حسین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے لوگ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور اس کے ساتھ مشکلات کے وجہ سے ڈپریشن میں ہیں اس لئے اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا فیس بک کا استعمال کم کرنا ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد ملیں گے ا س طرح کریٹیو کام کرنے پر بھی مصروف رکھ کر اس بیماری کوکم کرسکتے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ان سے بچاؤ کے لئے معاشرتی فاصلہ رکھنا نہایت ضروری اور ان ہدایت پر عمل کریں تاکہ وائرس مزید لوگ متاثر نہ ہو اس طرح گھر میں بھی اپنے آپ کو مصروف رکھیں تاکہ ذہنی پریشانی کا شکار نہ ہو اور یہ ایک اچھا کام کرکے معاشرتی فاصلہ رکھنا عبادت کرنا کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ رشتہ داروں خاندانکے ساتھ ان کے ساتھ رابطہ رکھنا وغیرہ اور انٹرنٹ پر آن لائن گیمز ان ڈورز گیمز میں ذہن کو مصروف رکھے اس کے ساتھ جو دنیا کے حالات کے ساتھ بوجھ وغیرہ ہیں اس کو کم کرنے میں کافی مدد ملیں گے ان خیالات کا اظہارسائیکاٹری سپیشلسٹ ڈاکٹر اشفاق حسین نے سوات میں آن لائن فری سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے زیر اہتمام کانٹیننٹل جنرل ہسپتال سیدو شریف سوات میں مریضوں کو فون پر علاج اور مشورے دیتے ہوئے کیااس موقع پر مختلف شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موجو دتھی جو کہ اس لاک ڈاؤن میں لوگوں کو فری آن لائن میڈیکل سہولت دے رہے ہیں ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو اس وائرس سے محفوظ بنا سکتے ہیں اور اپنے معاشرے کو بچاسکتے ہیں تاہم فارغ بیٹھنے سے کسی بھی کام میں مشغول رکھ کر ڈپریشن سے کافی نجات لائی جاسکتی ہے
سوات،سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنے سے ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، ڈاکٹر اشفاق حسین
